Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قرضوں کے ذریعہ خواتین کی معاشی ترقی

قرضوں کے ذریعہ خواتین کی معاشی ترقی

نظام آباد ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہیلا سنگموں کو 10لاکھ روپئے کے قرضہ جات فراہم کیا جارہا ہے ان قرضوں سے خواتین کی معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد رورل مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کل ڈچپلی میں مہیلا سنگموں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر

نظام آباد ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہیلا سنگموں کو 10لاکھ روپئے کے قرضہ جات فراہم کیا جارہا ہے ان قرضوں سے خواتین کی معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد رورل مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کل ڈچپلی میں مہیلا سنگموں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ انھیں نظام آباد رورل حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے میں خواتین کا بے حد تعاون حاصل رہاجس پر وہ خواتین سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ خواتین کی جانب سے قرضہ جات کی معافی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں 26 ہزار کروڑ ڈاکر کے قرضہ جات ہیں ، نئی ریاست میں اتنی بڑی مقدار میں قرضہ جات کی معافی ناممکن ہے ۔ اس بارے میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو نے واضح طورپر ارکان اسمبلی کو واقف کروایا ہے اور نہ ہونے والے وعدوں کو دوہراتے ہوئے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاتا۔ انتخابات کے بعد عوام کے ساتھ کئے گئے وعدہ خلافی کرتے ہوئے دیہاتوں میں دورہ کرنا مشکل ہے اس بارے میں چندر شیکھر رائو نے واضح کیاہے جس کی وجہ سے ڈاکرا سنگموں کو قرضہ جات کی معافی ناممکن ہے لیکن ڈاکرا سنگموں کو کم از کم 5لاکھ زیادہ سے زیادہ 10لاکھ بلاسودی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔ قرضہ جات حاصل کرنے والی خواتین ان روپیوں سے قرضہ جات حاصل کرنے والی خواتین معاشی طورپر آگے بڑھنے کیلئے ان روپیوں کو خرچ کرنے کی خواہش کی۔ انتخابات کے موقع پر کئے جانے والے تیقنات پر عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پرمسٹر باجی ریڈی گوردھن نے 8.20 کروڑ روپئے کے قرضہ جات کی تقسیم عمل میںلائی۔ اس جلسہ میں آئی کے پی پی ڈی وینکٹیشم، ٹی آرایس قائدین باجی ریڈی جگن اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT