Monday , July 23 2018
Home / جرائم و حادثات / قرض اور خرابی صحت پر دو افراد کی خود کشی

قرض اور خرابی صحت پر دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /2 فبروری (سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات لالہ گوڑہ اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 45 سالہ ویریا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ لالہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ قرض کے بوجھ سے تنگ آکر اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 35 سالہ رمیش جو سنجے گاندھی نگر میں رہتا تھا خرابی صحت سے یہ شخص کافی پریشان تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT