Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قرض داروں کی سہولت کیلئے نئی اسکیم

قرض داروں کی سہولت کیلئے نئی اسکیم

کلواکرتی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں ایس بی ایچ جنرل منیجر حیدرآباد نٹروک کے ایس جاوندھ کی صدارت میں ایک کسٹمرس میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں پر انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ SBH کے قرض داروں کی سہولت کیلئے بینک نے ایک نئی اسکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ جو لوگ لمبے عرصے سے قرض لیکر ابھی تک ادا نہیں کئے ہیں ان کی سہولت کیلئے ی

کلواکرتی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں ایس بی ایچ جنرل منیجر حیدرآباد نٹروک کے ایس جاوندھ کی صدارت میں ایک کسٹمرس میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں پر انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ SBH کے قرض داروں کی سہولت کیلئے بینک نے ایک نئی اسکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ جو لوگ لمبے عرصے سے قرض لیکر ابھی تک ادا نہیں کئے ہیں ان کی سہولت کیلئے یکمشت ادائیگی پر انہیں زبردست رعایت دی جائے گی ۔ یہ رعایت بینک اپنے حاصل ہونے والے منافع میں سے دے گا تاکہ عوام اپنے ًڑض سے جلد سے جلد چھٹکارا پاسکیں اور آگے بھی قرض حاصل کرتے ہوئے ترقی کے منازل طئے کریں ۔ کیونکہ گاؤں کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رعایت صرف 5 لاکھ تک رقم حاصل کرنے والوں کیلئے ہے اور اس رعایت سے وہ لوگ جو زراعت کیلئے گھروں کیلئے اور پرسنل قرض لئے ہیں فائدہ نہیں اٹھاسکتے ۔ بلکہ اسمال انڈسٹری ، تمام میناریٹی لونس میجر کارپوریشن لون والے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ جس کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس موقع پر سلف گروپس کے 98 فیصد بہترین کارکردگی پر انہوں نے ان گرویس کو مبارکباد بھی دی ۔ مستقر کلواکرتی پر اس طرح کے 151 قرض دار تھے جن میں سے 45 افراد نے یکمشت ادائیگی کرتے ہوئے فائدہ حاصل کیا ہے جن سے بینک کو 8 لاکھ 25 ہزار روپئے وصول ہوئے ہیں جبکہ اسی طرح اچم پیٹ بینک میں 60 لوگ تھے ۔ جن میں سے 30 لوگوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے جس سے بینک کو 5 لاکھ 25 ہزار کی وصولی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر جنرل منیجر حیدرآباد ونٹروک کے ایس جاوندھ چیف منیجر اچم پیٹ اے وینکٹ رامیا کلواکرتی برانچ منیجر اوما شنکر اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT