Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / قرض داروں کی ہراسانی پر مقروض شخص کی خودسوزی

قرض داروں کی ہراسانی پر مقروض شخص کی خودسوزی

حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) قرض داروں کے مسلسل تقاضے سے تنگ آکر ایک شخص نے اقدام خودسوزی کی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا۔ تفصیلات کے بموجب 26 سالہ شیوشنکر متوطن ضلع پرکاشم، ایس آر نگر کمیونٹی ہال کے قریب کرایہ کے مکان میں مقیم تھا، وہ سری لکشمی ٹراویلس میں کلکشن ایجنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ گزشتہ سال شیوشنکر نے اپنے دو دوستوں بابی اور جگدیش سے 30 ہزار روپئے بطور قرض حاصل کئے۔ چند مہینوں بعد دوستوں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ شروع کیا اور حالیہ دنوں اُسے رقم نہ لوٹانے کی صورت میں سخت نتائج کا انتباہ دیا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیوشنکر نے کل رات باپو نگر علاقہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ مقامی عوام نے شیوشنکر کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ اس واقعہ میں وہ 80 فیصد جھلس گیا۔ شیوشنکر کی بہن رما دیوی نے بابی اور جگدیش کے خلاف ہراسانی کی شکایت کی جس پر انسپکٹر ایس آر محمد وحیدالدین نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT