Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / قرض سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

قرض سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز کے علاقہ سید نگر میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید خان نامی شخص نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خود کشی کرلی۔ جاوید خاں پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جاوید کی بیوی اور رشتہ داروں کے مطابق جاوید قرض کے بوجھ کا شکار تھا اور فینانسروں کی جانب سے جاوید کو مبینہ طور پر دباؤ اور ہراسانی کا سامنا تھا۔ متوفی شخص کی بیوی شبانہ بیگم نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند روز سے بہت زیادہ پریشان تھے ۔ چنتل بستی کی ساکن ایک آنٹی کو 50ہزار روپئے کی رقم فوری ادا شدنی تھی اس کے علاوہ مکان کا کرایہ اور گاڑی والے کو بھی رقم دینا باقی تھا۔ متوفی کی بیوی کے مطابق جاوید قرض کے بوجھ میں ڈوبا ہوا تھا اور بہت زیادہ دباؤ لے لیا تھا۔ پولیس بنجارہ ہلز ذرائع کے مطابق ہوسکتا ہے کہ جاوید نے ذہنی تناؤ کے عالم میں دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے-

TOPPOPULARRECENT