Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرض سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

قرض سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

بھینسہ۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل کے موضع راجپور کے کسان فصلوں کے نقصان اور قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب کنٹالہ منڈل کے موضع راجہ پور کے کسان اے روی عمر 35سال نے اپنی تین ایکر اراضی دوسرے شخص سے لیکر 10ایکر اراضی پر کاشتکاری کیلئے تخم ریزی کیا لیکن نامناسب بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان ہونے پر قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر صبح کے اوقات میں حسب معمول کھیت میں کام کرنے کیلئے جاکر جراثیم کش دوا پی لیا اور مکان واپس آیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر افراد خاندان نے بیل گاڑی کے ذریعہ موضع سے کنٹالہ موضع منتقل کیا اور وہاں سے بذریعہ ایمبولنس 108 بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بھینسہ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں علاج کیلئے منتقل کردیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ اس ضمن میں کنٹالہ سب اسنپکٹر موہن بابو نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT