Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / قرض سے پریشان آٹو ڈرائیور کی خود کشی

قرض سے پریشان آٹو ڈرائیور کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : رائے درگم کے علاقہ میں قرض کے بوجھ سے پریشان فینانسر کی مبینہ ہراسانی کا شکار ایک آٹو ڈرائیور نے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ ستیا گوڑ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ رائے درگم علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے آٹو کے ذریعہ ایک خانگی فینانسر کے یہاں قرض لیا تھا اور اقساط کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا تھا ۔ اس وجہ سے اس نے گذشتہ 15 دن سے اپنے آٹو کو بند کردیا تھا ۔ اور قرض دار نے اس کے آٹو کو ضبط کرلیا تھا ۔ گذشتہ 2 اگست کے دن وہ اپنے مکان میں روزآنہ کے معمول کی طرح سو گیا اور صبح مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ستیا گوڑ نے ہوسکتا ہے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT