Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرض معافی کیلئے کسانوں کا احتجاج

قرض معافی کیلئے کسانوں کا احتجاج

یلاریڈی۔/16مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستحق تمام کسانوں کے قرصہ جات معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے CPML، AIKMS کی زیر نگرانی منڈل لنگم پیٹ تحصیل آفس کے روبرو کسانوں نے دھرنا منظم کیا۔ اس موقع پر نیو ڈیموکریسی ضلع قائد بھومنا نے کہا کہ منڈل سے تعلق رکھنے والے دو ہزار کسانوں کے قرض معاف نہیں کئے گئے۔IOB بینک منیجر اور تحصیلدار کی غیر ذمہ داری سے کسانوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر تحیصلدار کو میمورنڈم دیا گیا۔ کچھ کسانوں نے مستقر کی گلیوں میں ریالی نکالی۔ اس موقع پر راجیا، چنتا سائیلو، پرمیشور، پنڈری، بالراج، چنتا راجیا، پوشٹی، آزاد، پرکاش اور بڑی تعداد میں کسان موجود تھے۔

چاول کی غیر قانونی منتقلی
کے خلاف کارروائی
کاغذ نگر۔/16مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن سے روزانہ بذریعہ ٹرین ریاست مہاراشٹرا کو راشن شاپس کے چاول کی غیر قانونی طور پر منتقلی کی اطلاع پر انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار محمد ریاض علی کی زیر نگرانی کاغذ نگر سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والے بھاگیہ نگر ٹرین، رام گیری ٹرین اور پاسنجر ٹرین پر تمام عہدیداروں اور مقامی ریلوے پولیس کے تعاون سے تینوں ٹرینوں کی جانچ پڑتال کرنے پر راشن شاپس کے لگ بھگ 40 تھیلوں کو ضبط کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست سے غیر قانونی طور پر ریاست مہاراشٹرا کو راشن شاپس کے چاول کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضبط شدہ چاول کے ساتھ کیس درج کرنے کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT