Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / قرض کو آمدنی بتانے والے کے سی آر ملک کے پہلے چیف منسٹر

قرض کو آمدنی بتانے والے کے سی آر ملک کے پہلے چیف منسٹر

کانگریس کے الزامات کاگ رپورٹ میں درست ثابت ، کانگریس کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ترجمان اعلیٰ پردیش کانگریس کمیٹی ڈی شرون نے قرض کو آمدنی بتانے والے ملک کے پہلے چیف منسٹر ہونے کا کے سی آر پر الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس نے جو الزامات عائد کئے تھے کاگ رپورٹ میں وہ درست ثابت ہوئے ۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی شرون نے کہا کہ کاگ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر اقتدار پر فائز رہنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی شرم کی بات ہے کہ حکومت نے قرض کو آمدنی ظاہر کرتے ہوئے بہت بڑا جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ ( آئی پی سی ) 409 کے تحت چیف منسٹر کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ قرض ترقی کے لیے لیا جائے ۔ کمیشن کے لیے نہیں ، حکومت نے جو معاشی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں کی ہیں اس کی نیتی ایوگ سے شکایت کی جائے گی ۔ کے سی آر نے جو اعداد و شمار پیش کئے ہیں وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہے ۔ کانگریس نے حکومت کے خلاف جو الزامات عائد کئے تھے وہ سب ایک ایک کر کے درست ثابت ہورہے ہیں ۔ چیف منسٹر کو ہمت ہے تو وہ کاگ رپورٹ پر مجاہد آزادی یادگار کے پاس کھلے عام مباحث کا اہتمام کریں ۔ قرض کو آمدنی بتانے والی تلنگانہ کے سوائے ملک میں دوسری کوئی ریاست نہیں ہے ۔ ستیم راما لنگا راجو کا جو حال ہوا ہے وہی حال چیف منسٹر کے سی آر کا ہوگا ۔ ترقی کے نام پر کمیشن کے لیے بڑے پیمانے پر قرض حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی خوش نہیں ہے ۔ سوائے کے سی آر خاندان کے ریاست میں جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جو بھی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں ہوئی ہیں اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT