Sunday , November 19 2017
Home / مذہبی صفحہ / قرض کی ادائیگی کا عمل

قرض کی ادائیگی کا عمل

جناب محمد رضی الدین معظم

اگر کوئی شخص قرض کے بوجھ سے پریشان ہو تو اسے چاہئے کہ درج ذیل بتائے ہوئے طریقوں پر پابندی سے عمل کرے،     ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا قرض ادا ہو جائے گا۔
٭  قُلِ اللّٰهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌo تُوْلِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُوْلِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ    o
مذکورہ سورۂ آل عمران کی آیت ۲۶،۲۷ پڑھ کر اس کے ساتھ یہ الفاظ پڑھا کرے ’’ یارحمٰن الدنیا والاٰخرۃ ورحیمھا تعطی من تشآء منھا وتمنع من تشآء ارحمنی رحمۃ تغنی بھا من رحمتک عمن سواک‘‘ ہر نماز کے بعد ۱۲ روز تک سات بار پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ قرض ادا ہو جائے گا۔
٭ بعد نماز جمعہ سات بار سورۂ کہف پڑھنے سے بھی قرض ادا ہوجاتا ہے۔
٭ کسی روز سات بار سورۂ آل عمران پڑھ کر دعا کرنے سے بھی قرض ادا ہو جاتا ہے۔
قرض کی ادائیگی کا عمل
٭ روزانہ ایک بار سورہ تحریم پڑھ کر دعا کرنے سے بھی قرض ادا    ہوتا ہے۔
٭ صبح و شام گیارہ بار ’’اللّٰھم انی اعوذبک من الھم والحزن واعوذبک من العجز والکسل واعوذبک من الجبن والبخل واعوذبک من غلبۃ الدین وقھر الرجال‘‘ پڑھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ قرض ادا ہو جائے گا۔
نوٹ:۔ ہر عمل کے ساتھ اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT