Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / قرض کی عدم ادائیگی پر ساتھی کا قتل

قرض کی عدم ادائیگی پر ساتھی کا قتل

قاتل گرفتار، انسپکٹر پولیس وحید الدین کی بروقت کارروائی
حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) قرض کی عدم ادائیگی سے مشکلات کاسامنا کررہے ایک شخص نے اس کے ساتھی کا قتل کردیا۔ قاتل نے مقتول کو قرض دلایا تھا اورادا بھی قاتل نے ہی کیا۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی۔ قتل کی اس سنگین واردات کے بعد مدھورانگر میں سنسنی پھیل گئی۔ انسپکٹر ایس آر نگر محمد وحید الدین نے بتایا کہ قاتل کرشنا کو قتل کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے 33 سالہ وینکٹ راجم کا بے رحمی سے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ راجم اندرا نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے اسکول ویان چلاتا تھا۔ جبکہ قاتل رحمت نگر علاقہ کا ساکن تھا جو میکانک ہے اور اس کا میکانک شیڈ تھا۔ جس نے ایک کار کی ڈیلنگ کے بہانے اس کے ساتھی کو طلب کیا اور بحث و تکرار کے بعد اس کا مبینہ قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل کرشنانے اس کی ضمانت پر وینکٹ راجم کو ایک لاکھ روپئے قرض دلایا تھا لیکن اس نے ادا نہیں کیا ۔ مجبوراًقرض داروں کے دباؤ اور ہراسانی سے تنگ آکر کرشنا نے یہ رقم ادا کردی تھی۔ جبکہ اس واقعہ سے چند عرصہ قبل راجم کی باتوں میں آنے سے کرشنا کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا۔ ان حالات سے قاتل ، مقتول پر کافی برہم تھا اور اس نے منصوبہ پر آج عمل آوری کرتے ہوئے کار ڈیلنگ کے بہانے راجم کو طلب کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ پولیس ایس آر نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT