Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قرض کی فراہمی کے نام پر دھوکہ دہی

قرض کی فراہمی کے نام پر دھوکہ دہی

دو افراد کو سات سات سال سزائے قید اور جرمانہ

کریم نگر۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بوگس فینانس کمپنی اور اس کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ادارہ کا قیام عمل میں لاکر کچھ بھولے بھالے افراد سے لاکھوں روپئے حاصل کرکے دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد کو 7 سال کی سزا اور جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔ کریم نگر فرسٹ کلاس جج پارتھا سارتھی نے فیصلہ دیا۔ پراسیکیوشن کی اطلاع کے مطابق کریم نگر شہر کے انیل کمار، شیخ عارف باشاہ عرف قاضی باشاہ نے کریم نگر ٹاور سرکل میں سری انجیا رئیل اسٹیٹ اینڈ گلوبل فینانس کنسلٹنٹس کے ساتھ آئی ایم آئی فینانس سرویس قائم کیا اور انتہائی کم سود پر زرعی قرض دیا جائے گا۔ اخبار میں اشتہار دیا اور اس طرح ترغیب دیتے ہوئے سرسلہ ضلع لنگاپور کے متوطن مہی پال اور گجویل منڈل نیگنم موضع کے نائی کونڈہ راج ریڈی، نظام آباد ضلع ڈچ پلی منڈل گناورم موضع کے اے راجو گنگا دھرا منڈل کونڈا پور کے اے رامنا تقریباً 30 افراد کے پاس سے قریب 10 لاکھ روپئے حاصل کرلیا اور بورڈ نکال کر غائب ہوگئے۔ اس پر دھوکہ دہی کے شکار افراد نے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر درخواست دی۔ ان کی شکایت کے تحت 8 فروری 2012ء کو ملزمین انیل کمار اور شیخ عارف باشاہ پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں سی آئی کروناکر نے چارج شیٹ داخل کی۔ جج پارتھا سارتھی نے انیل کمار کو 7 سال قید کے ساتھ دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔ دوسرے مجرم شیخ عارف کو 7 سال جیل ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔

TOPPOPULARRECENT