Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / قرض کی واپسی کا تنازعہ ‘ نوکر کا قتل

قرض کی واپسی کا تنازعہ ‘ نوکر کا قتل

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) قرض کی رقم کی واپسی اور خاندانی تنازعہ کی وجہ دو افراد نے نوکر کا قتل کردیا۔ قتل کی واردات شہر کے نواحی علاقہ جواہر نگر میں پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ شخص راجیش کو اپنی مالکین سے وفاداری پر ناجائز تعلقات کے الزامات کا سامنا تھا۔ جن دو افراد نے اس کو قتل کیا وہ ہم زلف بتائے گئے۔ جن میں ایک کی بیوی کے ساتھ راجیش کے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا اور ایک شخص اس خاتون کو لاکھوں روپئے باقی تھا۔ پولیس کے مطابق راجیش ‘سامبا شیوڈو و بھارتی کے یہاں کام کرتا تھا جو ہوٹل چلاتے تھے۔ میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد بھارتی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے ایک اور ہوٹل کھولی جسکے بعد راجیش بھارتی کے یہاں کام کرنے لگا۔ اس دوران بھارتی کی بہن بھوانی اور بہنوئی سرینواس کے رقمی لین دین کا تنازعہ زور پکڑ گیا۔ بھارتی نے سرینواس کو 13 لاکھ روپئے قرض دیا تھا اور ماہانہ 60 تا 80 ہزار روپئے سود کے ساتھ ادائیگی طئے پائی تھی ۔ بھارتی اپنی بہن بھوانی اور بہنوائی سرینواس پر قرض کی رقم واپسی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔ تاہم ان لوگوں نے رقم ادا کرنے کی بجائے سازش تیار کرلی۔ بھوانی نے شوہر کے ساتھ مل کر بہن کو بدنام کیا اور بہنوائی کو بہن کے کردار سے متعلق غلط فہمی کا شکار کردیا ۔ بات چیت کے بہانے ملاقات میں نوکر ان کے حملہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT