Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

بھینسہ۔/25نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل کے موضع توارٹھی کے معمر کسان نے قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب کنٹالہ منڈل کے موضع توارٹھی کے متوطن کے نارائن 60 سالہ کسان نے اپنی لڑکی کی شادی انجام دی لیکن قرض کی ادائیگی کیلئے اس سال اپنے کھیت میں سویابین کی کاشت کی لیکن فصل کیلئے نامناسب بارش کی وجہ سے فصل کو نقصان ہوگیا۔ ان حالات کے پیش نظر متوفی قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے ہی کھیت میں جراثیم کش دوا پی لی جسے تشویشناک حالت میں لوگوں نے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا جہاں دوران علاج فوت ہوگیا۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔ اس ضمن میں کنٹالہ سب انسپکٹر ایس پربھاکر راؤ نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

اے پی سیلاب متاثرین کو
بی جے پی کا ایک کروڑ کا عطیہ
نئی دہلی۔/25نومبر، ( پی ٹی آئی) بی جے پی پارٹی نے ریاست آندھرا پردیش میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کیلئے ایک کروڑ عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اس کا اعلان کیا۔ بی جے پی نے اس سے قبل ٹاملناڈو کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ کے عطیہ کا اعلان کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT