Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / قرض کے بوجھ سے پریشان ڈرائیور کی خودکشی

قرض کے بوجھ سے پریشان ڈرائیور کی خودکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں قرص کے بوجھ سے پریشان ایک ڈرائیور نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سائی بابا جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ سرور نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کار فینانس پر حاصل کی تھی اور قرض کے بوجھ میں مبتلا ہوگیا تھا ۔ قرض کی ادائیگی کیلئے اس شخص کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس نے 4 نومبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT