Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قریش برادری کی ہڑتال جاری

قریش برادری کی ہڑتال جاری

کوبیر(ضلع عادل آباد) 20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے قریش برادری نے مطالبہ حل ہونے تک گوشت کی دوکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا اور چونکہ چند فرقہ پرست عناصر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر قریش برادری نے ریاست بھر میں برے جانور کی خرید و فروخت بند رکھی ۔ جمعیت القریش برادری نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں جلد از جلد م

کوبیر(ضلع عادل آباد) 20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے قریش برادری نے مطالبہ حل ہونے تک گوشت کی دوکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا اور چونکہ چند فرقہ پرست عناصر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر قریش برادری نے ریاست بھر میں برے جانور کی خرید و فروخت بند رکھی ۔ جمعیت القریش برادری نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں جلد از جلد مداخلت کی اپیل کی ۔ کوبیر منڈل کے قریش برادری کے ذمہ داران محمد قیوم قریشی ‘ بابو میاں قریشی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے جانور خریدنے والوں پردیہاتی علاقوں میںفرقہ پرست عناصر حملہ کررہے ہیں اور خدیدے ہوئے جانور ہم سے زبردستی چھین لے رہے ہیں ۔ اب تک لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ قریش برادران پر بہت بڑا ظلم ہے‘ حکومت تلنگانہ کو چاہیئے کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرے ۔ علاوہ ازیں پولیس بھی مبینہ فرقہ پرستوں کا ساتھ دے رہی ہے ۔ ضلع سطح کے تمام منڈلس اور دیگر مختلف مقامات پر گذشتہ تین دنوں سے گوشت کی دوکانیں بند ہیں ۔ اس موقع پر قیوم قریشی ‘ بابو قریشی ‘ جبار قریشی‘ ستار قریشی کے علاوہ قریشی برادری طبقہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT