Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / قزاقوں نے آئیل ٹینکراور 22 ہندوستانیوں کو چھوڑ دیا

قزاقوں نے آئیل ٹینکراور 22 ہندوستانیوں کو چھوڑ دیا

نئی دہلی ۔6 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہاکہ 22 ہندوستانیوں کے ساتھ یکم فبروری کو مغربی افریقہ میں بینن ساحل سے لاپتہ ایک آئیل ٹینکر کا پتہ چل گیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہاکہ قزاقوں نے عملہ کے تمام ارکان کو چار دن بعد رہا کردیا ہے ۔ وہ پوری طرح محفوظ ہیں اور یہ بحری جہاز اپنا سفر دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ سشما سواج نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’یہ اطلاع دیتے ہوئے مجھے خوشی ہوتی ہے کہ مرچنٹ شپ میرین ایکسپریس کو آزاد کردیا گیا ہے جس میں 22 ہندوستانی بھی سوار ہیں‘‘ ۔ وزیر خارجہ نے اس ضمن میں تعاون و مدد کے لئے بنین اور نائجیریا کی حکومت کا شکریہ ادا کی ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روز اپنے نائجیریائی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے لاپتہ آئیل ٹینکر کی تلاش میں مدد کیلئے تعاون طلب کیا تھا۔ جہاز کا پتہ چلانے میں مدد کے لئے ابوجا میں واقع ہندوستانی سفارتی مشن نائجیریا اور بنین سے ربط میں تھا ۔

TOPPOPULARRECENT