Monday , December 18 2017
Home / دنیا / قزاقوں کے حملہ کے بعد ایرانی ماہی گیر کشتی کے ملاحوں کو امریکی بحریہ کی مدد

قزاقوں کے حملہ کے بعد ایرانی ماہی گیر کشتی کے ملاحوں کو امریکی بحریہ کی مدد

واشنگٹن ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ساحل سمندر سے دور ایک ایرانی ماہی گیر کشتی پر بحری قزاقوں نے حملہ کردیا لیکن سمندر میں موجود ایک دیگر امریکی کشتی فوری ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کیلئے پہنچ گئی۔ یمن کے جزیرہ سوکوترا کے قریب یہ واقعہ رونما ہوا۔ ایرانی کوسٹ گارڈ نے امریکی بحریہ کو مدد کیلئے کال کی تھی جس کے فوری بعد اس علاقہ میں موجود بحریہ کی ٹاسک فورس حرکت میں آگئی جو بحری قزاقوں سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ ہے۔ انہوں نے فوری وہاں پہنچ کر متاثرہ ملاحوں کو غذا اور پانی دیا اور کشتی کو جہاں جہاں نقصان پہنچا تھا وہاں اس کی مرمت کی جبکہ تین زخمی ملاحوں کو ابتدائی طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT