Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / قسمت چمکانے والا نیلا پتھر ’’فیروزہ‘‘

قسمت چمکانے والا نیلا پتھر ’’فیروزہ‘‘

حیدرآباد میں سلمان خان کے بلیو اسٹون بریسلٹ کی دھوم

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) پتھر میں تاثیر پائی جانے پر ایقان رکھنے والے شائقین مختلف رنگوں اور خصوصیات کے حامل پتھروں کا استعمال کرتے ہیں۔ کوئی ان پتھروں کو انگوٹھی میں جڑ کر پہنتے ہیں تو کوئی بریسلٹ یا گلے کا ہار بناکر استعمال کرتے ہیں۔ اِن دنوں حیدرآباد میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بلیو اسٹون (نیلا پتھر) جس کو عرف عام میں ’’فیروزہ‘‘ رنگ کا پتھر بھی کہا جاتا ہے کے براسلیٹ کی دھوم ہے۔ فلپ کارٹس کے صارفین کے ڈیٹا کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ حیدرآباد میں فیشن کی دنیا پر کس طرح ٹالی ووڈ، ہالی ووڈ اور ملے جلے طرز کے ہندوستانی رجحان کا اثر بڑھتا جارہا ہے۔ حیدرآباد میں فروغ پانے والا فیشن مغربی دنیا کے فیشن سے متاثر ہوکر فروغ نہیں پارہا ہے بلکہ یہ رجحان مقامی ان کے اپنے ہیروز نے جو رجحان پیدا کیا ہے اس کو ہی اپنایا جارہا ہے۔ حضور نظام کی اس سرزمین پر اب تیزی سے نت نئے فیشن نمودار ہورہے ہیں جن میں قدیم دنیا کی کشش بھی پائی جاتی ہے اور عصری دنیا کی چکا چوند جھلک بھی دکھائی دے رہی ہے۔ ان عصری دنیا کے میٹرو پولس شاپرس کی تعداد 15 لاکھ ہے۔ فلپ کارٹس ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر سوالات و استفسارات بالی ووڈ سے متعلق ہوتے ہیں خاص کر انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کی شادی کے بارے میں بہت کچھ پوچھا جاچکا ہے۔ بالی ووڈ نٹ ساریز، گونس اور ڈیزائنر ڈریس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سلمان خان کے بلیو اسٹون بریسلیٹ کا بھی رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 10 فیصد شہری بالی ووڈ سے متعلق سرچ کرتے ہیں۔ حیدرآباد نے بالی ووڈ کے فیشن سے متاثر ہونے والوں کی فہرست میں بنگلور اور دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ کی چمک سے متاثر شہروں میں (1) ممبئی، (2) حیدرآباد، (3) بنگلور، (4) دہلی اور (5) پٹنہ ہے۔ اس کے علاوہ خواتین سے زیادہ مرد حضرات زیورات خرید رہے ہیں۔ سلمان خان کا بلیو اسٹون (نیلا پتھر) بریسلیٹ کی زبردست مانگ ہے۔

TOPPOPULARRECENT