Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / قصوری کے دورۂ ممبئی کا اختتام دہلی روانگی

قصوری کے دورۂ ممبئی کا اختتام دہلی روانگی

ممبئی ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خارجہ پاکستان خورشید محمود قصوری نے اپنا تین روزہ دورہ ممبئی ختم کردیا اور دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ انہوںنے اپنے قیام کے دوران مہاتما گاندھی ، محمد علی جناح کی تاریخی یادگاروں پر حاضری دی اور نامور اداکار دلیپ کمار سے ملاقات کی۔ حالانکہ شیوسینا نے ان کے دورہ میں دخل اندازی کا انتباہ دیا تھا ۔ انہوں نے اپنی یادوں پر مشتمل ایک کتاب ’’نہ تو عقاب اور نہ قمری‘‘ کی رسم اجراء میں شرکت کی۔ گام دیوی کی دو منزلہ عمارت میں اپنے 55 منٹ قیام کے دوران انہوں نے یہاں رکھی ہوئی اشیاء کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا اور چرخہ بھی کاتا۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی اور جناح نے ہندوستان کو متحد رکھنے کی کتنی مخلصانہ کوششیں کی تھیں۔ انہوں نے ملابار ہل میں بانی پاکستان جناح کی قیامگاہ جناح ہاؤز کا بھی دورہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT