Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / قطر اوپن ٹینس : کویتووا اور مگروجا میں خطابی جنگ

قطر اوپن ٹینس : کویتووا اور مگروجا میں خطابی جنگ

دوحہ 18 فروری (یو این آئی) جمہوریہ چیک کی پیترا کویتووا نے اپنا سیٹ ہارنے کے بعد غضب کی واپسی کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور آسٹریلین اوپن چمپئن ڈنمارک کی کیرولن ووزنیاکي کو شکست دے کر قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں اب خطاب کے لئے ان کے سامنے اسپین کی گربان مگروجا کا چیلنج ہوگا۔دنیا کی 21 ویں نمبر کی کھلاڑی کویتووا نے یہاں ہفتہ کو کھیلے گئے تین سیٹ کے مقابلے میں نمبر ون ووزنیاکي کو 3۔6، 7۔6، 7۔5 سے شکست دی۔چیک کھلاڑی نے یہ مقابلہ دو گھنٹے 35 منٹ میں اپنے نام کیا۔کویتووا کی یہ مسلسل 12 ویں اور ووزنیاکي کے خلاف مسلسل چوتھی جیت ہے ۔دو مرتبہ کے ومبلڈن چمپئن کویتووا نے اس ہفتے تیسری بار سرفہرست 10 رینکنگ کی کھلاڑی کو شکست دی ہے ۔کویتووا نے گزشتہ ہفتے ہی سینٹ پیٹرسبرگ کا خطاب جیتا ہے اور اگر وہ اتوار کو ایک اور خطاب جیت جاتی ہیں تو وہ ٹاپ 10 میں واپسی کر سکتی ہیں ۔اس سے پہلے ایک اور سیمی فائنل میں مگروجا کا سامنا رومانیہ کی سمونا ہالیپ سے ہونا تھا۔لیکن پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے ہالیپ مقابلے میں نہیں اتر سکیں اور مگروجا فائنل میں پہنچ گئیں۔ ہالیپ نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سس بے لس کو 6۔0 ،6۔4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT