Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / قطر ایرویز طیارہ کی استنبول میں ایمرجنسی لینڈنگ

قطر ایرویز طیارہ کی استنبول میں ایمرجنسی لینڈنگ

استنبول ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر ایرویز کے مسافر بردار طیارہ کی استنبول کے بڑے ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ اڑان کے فوری بعد طیارہ کو نیچے اتارا گیا۔ طیارہ کے  انجنوں میں سے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی۔ ترکی کی سرکاری  ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ٹوئیٹر پر بھی قطر ایرویز نے اطلاع دی ہیکہ اس کا طیارہ استنبول واپس ہوا ہے اور بحفاظت اتر گیا ہے۔ مسافروں کو معمول کے مطابق طیارہ سے اتارا گیا۔ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوا کہ طیارہ میں کتنے مسافر سوار تھے۔

TOPPOPULARRECENT