Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / قطر ایر ویز کی بزنس کلاسیس میں پیشکش

قطر ایر ویز کی بزنس کلاسیس میں پیشکش

ممبئی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر ایر ویز نے ہندوستانی کسٹمرس کیلئے ایک ٹکٹ خریدنے پر دوسرا ٹکٹ مفت دینے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے مطابق بزنس کلاس میں ایک ٹکٹ کی بکنگ کروانے پر چنندہ عالمی مقامات تک دوسرا بزنس کلاس ٹکٹ مفت دیا جائے گا ۔ قطر ایر ویز کے ذرائع نے بتایا کہ 5 روزہ ترغیبی اسکیم کے تحت ٹکٹس کی بکنگ کروانے پر آئندہ سال 31 م

ممبئی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر ایر ویز نے ہندوستانی کسٹمرس کیلئے ایک ٹکٹ خریدنے پر دوسرا ٹکٹ مفت دینے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے مطابق بزنس کلاس میں ایک ٹکٹ کی بکنگ کروانے پر چنندہ عالمی مقامات تک دوسرا بزنس کلاس ٹکٹ مفت دیا جائے گا ۔ قطر ایر ویز کے ذرائع نے بتایا کہ 5 روزہ ترغیبی اسکیم کے تحت ٹکٹس کی بکنگ کروانے پر آئندہ سال 31 مارچ تک سفر کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے یہ توقع ظاہر کی ہیکہ بزنس کلاس ٹراویلرس اس پیشکش کا فائدہ اٹھائیں گے ۔ قطر ایر ویز کے طیارے ہندوستان کے 12 شہروں سے براہ دوحہ ( دارالحکومت قطر ) سے عالمی مقامات برسیلونا، شکاگو، ڈیلاس،ہوسٹن ،واشنگٹن ،لندن ، مساچی ،نیو یارک ،پیرس فلاڈ یلفیا ،روم تک چلائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT