Tuesday , December 19 2017
Home / عرب دنیا / قطر بحران : ریکس ٹلرسن کی سعودی عرب آمد

قطر بحران : ریکس ٹلرسن کی سعودی عرب آمد

ریاض ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن آج سعودی عرب پہنچ گئے ۔ حالیہ دنوں میں یہ ان کا دوسرا دورہ ہے اور خلیج میں جاری بحران کی یکسوئی کے سلسلہ میں ان کی کوششیں جاری ہیں ۔ سعودی عرب ، بحرین ، یو اے ای اور مصر نے جون میں قطر کے ساتھ روابط منقطع کرلیے ۔ ٹلرسن نے جولائی میں خلیج کا دورہ کرتے ہوئے اس بحران کو حل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ آج ریاض پہنچنے سے قبل ٹلرسن نے اشارہ دیا ہے کہ ہنوز نمایاں پیشرف نہیں ہوئی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بعض فریقین ایسا لگتا ہے کہ بات چیت میں سنجیدہ نہیں ۔ چنانچہ فوری طور پر اس بحران کی یکسوئی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔۔

TOPPOPULARRECENT