قطر : ریستوران میں تنگ دست ورکرس کیلئے مفت طعام

دوحہ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے دارالخلافہ میں یوں تو کئی ریستورانس ہیں لیکن ایک ریستوراں کی خصوصی بات یہ ہیکہ وہ تارکین وطن ورکرس میں بیحد مقبول ہے جہاں آویزاں ایک بورڈ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتا ہے ’’اگر آپ بھوکے ہیں اور آپ کی جیب میں نقد رقم نہیں ہے تو آپ مفت میں کھانا کھا سکتے ہیں‘‘۔ دوحہ سے 16 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ایک

دوحہ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے دارالخلافہ میں یوں تو کئی ریستورانس ہیں لیکن ایک ریستوراں کی خصوصی بات یہ ہیکہ وہ تارکین وطن ورکرس میں بیحد مقبول ہے جہاں آویزاں ایک بورڈ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتا ہے ’’اگر آپ بھوکے ہیں اور آپ کی جیب میں نقد رقم نہیں ہے تو آپ مفت میں کھانا کھا سکتے ہیں‘‘۔ دوحہ سے 16 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ایک انڈسٹریل ایریا قائم ہے جہاں نچلے درجہ کے ورکشاپس، فیکٹریز اور رہائشی مکانات ہیں۔ یہاں ایک ریستوران ہے جس کا نام ذائقہ ہے جس کی حیدرآباد کی دم کی بریانی بیحد مقبول ہے اور یہ شاداب خان نامی ایک شخص کی ملکیت ہے جو دراصل دہلی کے ساکن ہیں اور گذشتہ 13 سال سے قطر میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ شاداب خان نے بتایا کہ مفت کھانے کا آئیڈیا ان کے چھوٹے بھائی نے دیا تھا جن کا کہنا تھا کہ ایسے کئی تارکین وطن ورکرس ہیں جو کبھی کبھی بالکل تنگ دست ہوجاتے ہیں اور ان کے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے لہٰذا یہ بورڈ آویزاں کیا گیا۔ اسٹریٹ نمبر 23 میں واقع اس ریستوان کے متصل ایک دیگر ریستوران بھی ہے جس کے قریب ایک اسٹیل ورکشاپ بھی ہے۔ بنگلہ دیش، ہندوستان، پاکستان اور نیپال کے بیشتر ورکرس کو تنخواہ وقت پر نہیں ملتی اور وہ ہمیشہ تنگدستی کا شکار رہتے ہیں۔ لہٰذا ان کیلئے ذائقہ ریستوران کسی نعمت سے کم نہیں۔

TOPPOPULARRECENT