Saturday , July 21 2018
Home / عرب دنیا / قطر سے روانہ فلائیٹ کی ترکی میں ہنگامی لینڈنگ

قطر سے روانہ فلائیٹ کی ترکی میں ہنگامی لینڈنگ

ترکی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے بحیرہ اسود کے مشرقی علاقہ میں واقع شہر ترابزون کے ہوائی اڈہ کو چہارشنبہ کے روز قطر سے آنے والے ایک ایئرایمبولنس طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیلئے عارضی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔ ترکی کی ایرپورٹ اتھاریٹی کے حکام کے مطابق اس طیارے نے ہوائی اڈہ پر ہنگامی طور پر اترنے کی اجازت طلب کی تھی اور یہ طیارہ قطر سے جرمنی جارہا تھا۔ سی این این ترک نے ایک چھوٹے طیارے کے ترابزون کے ہوائی اڈہ پر اترنے کی براہ راست فوٹیج بھی نشر کی ہے۔ ترکی کی اردغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ایمبولنس طیارے نے ایمرجنسی وارننگ جاری کی تھی اور ہوائی اڈہ سے اڑانے بھرنے کے بعد دوبارہ واپس آنے کی اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT