Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / قطر علاقائی پالیسیوں پر نظرثانی کرے : یو اے ای

قطر علاقائی پالیسیوں پر نظرثانی کرے : یو اے ای

واشنگٹن۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ قطر کو شدت پسندوں اور دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اپنی علاقائی پالیسیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ان پر نظرثانی کرنی چاہئے ۔امریکہ میں یو اے ای کے سفیر یوسف الاتیبہ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔مسٹر اتیبہ نے قطرمعاملے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ قطر کی جانب سے دہشت گردی کو حمایت دینا باعث تشویش ہے اس لئے اسے اپنی علاقائی پالیسیوں پر دوبارہ غور کرنا چاہئے ۔یو اے ای کے سفیر نے کہاکہ اس سے قطر معاملے میں ضروری بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT