Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / قطر میں انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم

قطر میں انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم

دوحہ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انتہاء پسندی کی تائید کیلئے اپنے پڑوسیوں کے الزام سے پیدا شدہ بحران کا سامنا کرنے والے خلیجی ملک قطر نے اپنے انسداد دہشت گردی میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی نے دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے بارے میں دو فہرستیں تیار کرنے اور ان میں شمولیت کی شرائط کی تدوین کا حکم جاری کیا ہے۔ اس میں دہشت گردوں، دہشت گردی کے جرائم، دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی کی تشریح بھی کی گئی ہے۔دہشت گردی کو فنڈس کی فراہمی روکنے کیلئے قطر اور امریکہ کے مابین دستخط شدہ سمجھوتہ کے بعد یہ حکمنامہ جاری کیا گیا۔ قطر کے پڑوسی ملکوں نے قبل ازیں قطر کے اس سمجھوتہ کو مسترد کردیا تھا۔ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر 5 جون سے قطر کا بائیکاٹ کررہے ہیں لیکن قطر نے دہشت گردی کی حمایت کا الزام اور بائیکاٹ ختم کرنے سعودی عرب اور حلیفوں کے 13 مطالبات کو غیرحقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT