Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / قطر میں انڈین ورکرز کے مسائل حل کرائیں گے : وزیراعظم مودی

قطر میں انڈین ورکرز کے مسائل حل کرائیں گے : وزیراعظم مودی

دوحہ ، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات قطر میں ہندوستانی ورکرز کو یقین دلایا کہ وہ انھیں درپیش مسائل کو اس خلیجی قوم کے قائدین کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران اُٹھائیں گے۔ مرکزی علاقہ دوحہ میں ایک میڈیکل کیمپ میں انڈین ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ ہندوستانی ورکرز اور انھیں یہاں لانے والی کمپنیوں کو درپیش مسائل سے واقف ہیں۔ مودی کل اتوار کو امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ سیرحاصل بات چیت کریں گے۔ انھوں نے کہا، ’’میں دوحہ کو شام میں پہنچا اور میرے شیڈول پر پہلا پروگرام آپ تمام سے ملاقات تھا‘‘۔ قطر میں زائد از چھ لاکھ ہندوستانی نژاد افراد مقیم ہیں۔ مودی نے اپنے مختصر خطاب کے بعد ورکرز سے ملاقات بھی کی اور اُن کے ساتھ ہلکی پھلکی خوردنی اشیاء نوش کئے۔ انھوں نے کیمپ میں 30 منٹ گزارے اور اس دوران کئی ورکرز سے مصافحہ کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ڈاکٹر دوستوں کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں کہ وہ قطر میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT