Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / قطر میں ورلڈ کپ کے مہمانوں کیلئے روایتی خیمے

قطر میں ورلڈ کپ کے مہمانوں کیلئے روایتی خیمے

دوحہ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں سال 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کو صحرا کے روایتی خیموں رکھا جا سکتا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں پانچ لاکھ سے زیادہ شائقین کے پہنچنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ اسٹیڈیمز کے نزدیک ان کیلئے روایتی انداز کے خیمے تیار کئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے دوران مشرقِ وسطی کی میزبانی کا کھل کر مظاہرہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ شائقین کو کھلے آسمان کے نیچے ستاروں کی چھاؤں میں سلایا جائے۔ صحرائی خیموں کا تصور عرب اور شام کے ان تاریخی صحرائی قبائل سے آیا ہے جو خیموں میں رہائش اختیار کرتے تھے۔ ورلڈ کپ پہلے جون؍ جولائی میں ہونا تھا لیکن اس دوران قطر میں شدید گرمی کے پیشِ نظر یہ ایونٹ اب دسمبر میں مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT