Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / قطر میں 2 تاملوں کو سزائے موت

قطر میں 2 تاملوں کو سزائے موت

سپریم کورٹ میں درخواست رحم پیش کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تاملناڈو کے 2 باشندوں کے افراد خاندان کی جانب سے درخواست رحم پیش کی جانے جنہیں قطر کی سپریم کورٹ نے 4 سال قبل ایک خاتون کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے۔ وزیر خارجہ ششما سوراج نے 2 یوم قبل قطر میں ہندوستانی سفیر سے مذکورہ کیس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ آج بتایا کہ سفارتخانہ نے اے سبرامنیم اور سی پیرومل کے لیے درخواست رحم داخل کرنے حکومت تاملناڈو سے تعاون طلب کیا ہے۔ تاملناڈو سے وابستہ کانگریس رکن اسمبلی ایچ وسنت کمار نے اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا۔ حکومت قطر سے نمائندگی کی گزارش کی تھی ۔ انہوں نے یہ دھمکی دی ہے کہ تاملناڈو کے باشندوں کو رہا نہیں کیا گیا تو دہلی اور ممبئی میں قطری سفارتخانوں کے روبرو غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔ گزشتہ سال قطر کی سپریم کورٹ میں کیس دائر کرنے کے لیے چیف منسٹر جیہ للتا نے 9.5 لاکھ روپئے بھی منظور کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT