Saturday , October 20 2018
Home / عرب دنیا / قطر ناٹو میں شمولیت کا خواہاں

قطر ناٹو میں شمولیت کا خواہاں

دوحہ ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحادناٹو کا حصہ بن سکے۔ العطیہ نے ان خیالات کا اظہار خلیجی ممالک میں سفارتی تنازعہ پیدا ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک انٹرویو میں کیا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر کا اس وقت دنیا کے انتہائی اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اُن کا ملک ناٹو کا اتحادی بھی ہے۔ قطری وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قطر اور ناٹوکے درمیان اسٹریٹیجیک تعلقات کو مسلسل فروغ حاصل ہو رہا ہے اور اُن کا ملک اتحاد کے مختلف مراکز میں سے ایک ہے۔ قطری وزیر کا انٹرویو ملکی دفاعی جریدے میں شائع ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT