Tuesday , December 11 2018

قطر نے مصر سے سفیر کو واپس طلب کرلیا

دوحہ ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی مملکت قطر نے مصر کے ساتھ لیبیا پر فضائی حملوں سے پیدا تنازعے کے بعد قاہرہ میں متعین اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلا لیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ اس نے عرب لیگ میں مصری قاصد کے ریمارکس کے بعد اپنے سفیر کو طلب کرلیا۔ مصری میڈیا کے مطابق عرب لیگ میں مصری نمائندہ طارق عادل نے لیبیا پر مصری فضائیہ کے ح

دوحہ ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی مملکت قطر نے مصر کے ساتھ لیبیا پر فضائی حملوں سے پیدا تنازعے کے بعد قاہرہ میں متعین اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلا لیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ اس نے عرب لیگ میں مصری قاصد کے ریمارکس کے بعد اپنے سفیر کو طلب کرلیا۔ مصری میڈیا کے مطابق عرب لیگ میں مصری نمائندہ طارق عادل نے لیبیا پر مصری فضائیہ کے حملوں پر قطری تحفظات پر تنقید کی ہے اور دوحہ حکومت پر دہشت گردی کی حمایت اور عرب اتفاق رائے سے انحراف کا الزام عاید کیا۔ قطری وزارت خارجہ کے شعبہ عرب امور کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ عرب لیگ کے قاہرہ اجلاس میں مصر کے عرب مملکتوں سے مشاورت کے بغیر اور یکطرفہ طور پر لیبیا پر فضائی حملوں دوحہ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT