Friday , September 21 2018
Home / دنیا / قطر کایو اے ای و بحرین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

قطر کایو اے ای و بحرین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

دوحہ،11مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات اوربحرین پرقطرکی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا ۔قطرنے امارات اوربحرین کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروادی۔اقوام متحدہ میں تعینات قطر کی مستقل سفیر شیخہ عالیہ احمد بن سیف نے بحرین اور یو اے ای کے خلاف فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ۔قطری خبر رساں ادارے کے مطابق یواے ای کے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے 2مرتبہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،فضائی حدودکی خلاف ورزی 14 جنوری اور25 فروری کوکی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے فوجی طیارے نے بھی گزشتہ ماہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی جس ہر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT