Saturday , December 15 2018

قطر کا امارات کے طیارہ پر فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام

دبئی ،12جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے متحدہ عرب امارات پر فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اسکے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کی ہے ۔مقامی خبر رساں ایجنسی کیواین اے نے یہ خبر دی ہے ۔ متحدہ عرب امارات قطر پر دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا الزام لگا کر اسکے خلاف سفری ،سفارتی اور تجارتی پابندیاں لگانے والے چارعرب ملکوں میں سے ایک ہے ۔تین دیگر ممالک سعودی عرب ،بحرین اور مصر ہیں۔قطران الزامات کی تردیدکرتاہے ۔ کیواین اے کے مطابق اقوام متحدہ میں قطر کے سفیر نے سکریٹری جنرل انٹونیوگوتیرس اور سلامتی کونسل کے صدر سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT