Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / قطر کو ترکی سے 5000 ٹن غذائی اشیاء کی فراہمی

قطر کو ترکی سے 5000 ٹن غذائی اشیاء کی فراہمی

استنبول ۔ /17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے قطر کو خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران شروع ہونے کے بعد اب تک 5000 ٹن غذائی اجناس روانہ کی ہے ۔ وزیر تجارت نیہت زیبکی نے بتایا کہ قطر کو اب تک 71 طیاروں کے ذریعہ تقریباً 5000 ٹن غذائی اشیاء روانہ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی اشیاء کی سربراہی جاریہ ہفتہ شروع ہوئی ۔ مزید کئی ٹرکس بھی قطر کی طرف رواں ہے ۔ واضح رہے کہ کئی عرب ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں گزشتہ ہفتہ قطر کے خلاف سخت تحدیدات عائد کی ہیں ۔ انہوں نے قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی تائید کا الزام عائد کیا ہے ۔ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ زمینی سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے غذائی اشیاء اور دؤدھ وغیرہ کی قلت پیدا ہورہی ہے ۔ ترکی ان چند ممالک میں ایک ہے جو قطر کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں ۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا کہ ان کا ملک اپنے علاقائی حلیف کو تنہا چھوڑ نہیں سکتا ۔ انہوں نے بحران کی یکسوئی کیلئے ثالثی کی پیشکش بھی کی ۔ اس کے علاوہ مختلف خلیجی ممالک سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT