Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / قطر کی کمپنی میں تقررات ، تلنگانہ حکومت سے انٹرویوز

قطر کی کمپنی میں تقررات ، تلنگانہ حکومت سے انٹرویوز

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جنرل مینجر تلنگانہ اورسیز میان پاور کمپنی حکومت تلنگانہ مسٹر کے بھوانی کے بموجب قطر کی ایک ممتاز کمپنی میں فٹر ، اسٹیل فٹر ، مارکر اور ویلڈرس کی 28 جائیدادوں پر تقررات کے لیے 23 دسمبر کو صبح 11 بجے سے تلنگانہ یونٹ آف اوورسیز میان پور کمپنی آئی ٹی آئی کیمپس شانتی نگر وجئے نگر کالونی ملے پلی میں پریلیمنری انتخاب عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ایس ایس سی کامیاب اور فٹر ، اسٹیل فٹر ، مارکر اور ویلڈر کے میدان میں دو سالہ تجربہ ، اس سے متعلق اسناد اور اضافی تربیت کی سند ، میڈیکل ٹسٹ میں تندرست ، ملازمت کے دوران کسی بھی کریمنل ریکارڈ نہ ہو، اصل پاسپورٹ کم از کم ایک سال کار آمد ہوں تو وہ راست ادارہ ہذا سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT