Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / قطر کے حالات پر ہندوستان کی نظر

قطر کے حالات پر ہندوستان کی نظر

تمام ممالک کو تعمیری بات چیت کے ذریعہ بحران حل کرنے کا مشورہ
نئی دہلی۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ خلیج میں امن و استحکام سے اسے بے حد دلچسپی ہے ۔ ہندوستان نے علاقہ کے تمام ممالک سے قطر بحران کو تعمیری بات چیت اور باہمی احترام کے قائم کردہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزارت اُمور خارجہ نے کہا کہ ہندوستان ، علاقہ میں تبدیل ہوتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے بالخصوص سعودی عرب اور چند دیگر ممالک کے قطر سے سفارت روابط منقطع کرنے کے فیصلہ کے تناظر میں ہم حالات کا بغور مشاہدہ کررہے ہیں۔ ہندوستان کے خلیجی تعاون کونسل ممالک کے ساتھ دوستانہ اور گہرے روابط ہیں۔ 8 ملین سے زائد ہندوستانی ان ممالک میں برسرخدمت ہیں۔ یہاں امن و استحکام سے ہمارا گہرا تعلق ہے۔ اس پس منظر میں حکومت ہند حالات پر نظر رکھنے کیساتھ ساتھ علاقائی ممالک کے ساتھ ساتھ مسلسل ربط قائم کئے ہوئے ہیں۔ ان ممالک کے حکام نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی تارکین وطن کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی ، انتہا پسندی اور مذہبی عدم رواداری سے نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی امن کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں اور کئی ممالک متحدہ طور پر اس کیخلاف نبردآزما ہیں۔

TOPPOPULARRECENT