Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / قطر کے سابق امیر کا انتقال

قطر کے سابق امیر کا انتقال

دوحہ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے سابق امیر خلیفہ بن حمد التہانی کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ قطر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ مرحوم خلیفہ موجودہ حکمراں تمیم بن حمد التہانی کے دادا تھے۔ شاہی محل سے جاری ایک بیان میں یہ توثیق کی گئی۔ انہوں نے 1972ء تا 1995ء قطر کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا اور اسے توانائی کی دولت سے مالامال ملک میں تبدیل کردیا۔ شاہی محل سے اب تک ان کی موت کی وجوہات اور حالات کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں قطری شہریوں نے سوشیل میڈیا پر سابق امیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم خلیفہ جس وقت سوئٹزرلینڈ میں تعطیلات منارہے تھے اس وقت ان کے بیٹے حمد بن خلیفہ التہانی نے غیر خونیں بغاوت میں اپنے والد کو اقتدار سے بیدخل کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT