Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / قطر کے شاپنگ مال میں ہندوستانی نوجوان کی ہجوم نے پٹائی کردی

قطر کے شاپنگ مال میں ہندوستانی نوجوان کی ہجوم نے پٹائی کردی

دوحہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان کو یہاں کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کرنے آئے ہوئے گروپس نے پیغمبراسلام ؐ کی اہانت کرنے پر زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ دوحہ کے سفاری مال میں رونما ہوا، جہاں اس کی ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہیکہ برہم ہجوم نوجانوں کو لاتوں اور گھونسوں سے مار رہا ہے جبکہ کچھ لوگ برہم ہجوم کو قابو میں رکھنے کی کو

دوحہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان کو یہاں کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کرنے آئے ہوئے گروپس نے پیغمبراسلام ؐ کی اہانت کرنے پر زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ دوحہ کے سفاری مال میں رونما ہوا، جہاں اس کی ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہیکہ برہم ہجوم نوجانوں کو لاتوں اور گھونسوں سے مار رہا ہے جبکہ کچھ لوگ برہم ہجوم کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ اس واقعہ کے بعد حکومت قطر اور ہندوستانی برادری کے نمائندوں نے ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور برہم گروپ کو پرسکون رہنے کی تلقین کی جائے۔ دریں اثناء ایک ہندوستانی تارک وطن نے دوحہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ نوجوان فی الحال ہاسپٹل میں ہے۔ اس نے ملیالم زبان میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر پیغمبراسلام ؐ کے خلاف اہانت انگیز ریمارکس پوسٹ کئے تھے۔ قطر کی ہندوستانی کمیونٹی کو کھلا مکتوب تحریر کرتے ہوئے نیاز یوسف نامی شخص نے کہا کہ متاثرہ نوجوان نے جو کچھ کیا وہ انتہائی غلط بات تھی لیکن ہجوم کو اس طرح اس نوجوان کو زدوکوب کرنا بھی غلط تھا

جس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہئے۔ قطر میں آج تک ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہونا چاہئے جبکہ قطر میں انڈین کلچر سنٹر کے صدر گریش کمار نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا اس پر ہمیں افسوس ہے۔ تاہم ہمیں کسی بھی حالت میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام کو کسی بھی فرد کو سزاء دینے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ ایسے واقعات کی حکام کو اطلاع دینی چاہئے۔ قطر ایک بہت بڑا ملک ہے اور یہاں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں اور اسی لئے ہمیں ہر ایک مذہب کے ساتھ رواداری کا سلوک کرنا چاہئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ قطر میں اہانت اسلام ؐ اور عیسائیت کی سزاء سات سال قید بامشقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT