Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / قطیف میں انتہاء پسندو ںکا حملہ، ایک سیکوریٹی عہدیدار ہلاک

قطیف میں انتہاء پسندو ںکا حملہ، ایک سیکوریٹی عہدیدار ہلاک

ریاض ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق ملک کے مشرقی صوبہ میں انتہاء پسندوں کے حملہ میں ایک سیکوریٹی کارپورل ہلاک اور سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ ان کے گشتی قافلہ پر کیا گیا تھا۔ میجر جنرل منصور الترکی نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی کے گشتی عملہ پر کل صبح اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شیعہ اکثریت والے قطیف گورنریٹ میں صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ’’دہشت گردانہ جرم‘‘ کی تحقیقات کی جارہی ہے جہاں حالیہ دنوں میں شیعہ انتہاء پسندوں اور سیکوریٹی فورسیس کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں پولیس پر راکٹ بردار دستی بم بھی پھینکے جارہے ہیں۔ قبل ازیں دولت اسلامیہ نے قطیف کے شیعوں پر حملے کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT