Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / قفل شکنی کرنے والا عادی سارق گرفتار

قفل شکنی کرنے والا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے دو رکنی عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیورات اور الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ وکی بالیجا اپنے ساتھی 24 سالہ رام پرساد کی مدد سے شہر کے پاش علاقوں میں دن کے اوقات قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ میں ملوث ہوا کرتا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمین کیبل آپریٹر کے بھیس میں مکانات کی نشاندہی کیا کرتے اور بعد ازاں اسے نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ کرتے ۔ وکی بالیجا کو سابق میں جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ مذکورہ ٹولی نے جاریہ سال علاقہ نلہ کنٹہ اور عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دی تھی ۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات ، الیکٹرانک اشیاء جس کی مالیت 13 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT