Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / قفل شکنی کے ذریعہ 3لاکھ روپئے کی اشیاء کا سرقہ

قفل شکنی کے ذریعہ 3لاکھ روپئے کی اشیاء کا سرقہ

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ موسیٰ رام باغ میں پیش آئی سرقہ کی ایک واردات میں قفل شکنی کے ذریعہ تین لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ ومشی کرشنا ساکن ایسٹ پرشانت نگر (موسیٰ رام باغ) ہفتہ کی شب اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے بھدرا چلم گیا ہوا تھا اور آج صبح مکان لوٹنے پر قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کی واردات کا پتہ چلا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرقہ کے دوران سارقین نے 3 لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات، چاندی اور الیکٹرانک اشیاء کا سرقہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر ملک پیٹ پولیس کا کرائم اسٹاف عملہ مقام واردات پر پہنچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کیا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کئے۔

TOPPOPULARRECENT