Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / قلب کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف ہاسپٹل سے ڈسچارج

قلب کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف ہاسپٹل سے ڈسچارج

لندن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جہاں ایک ہفتہ قبل ان کے قلب کی اوپن سرجری کی گئی تھی۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور ان کے دو بیٹے حسن اور حسین لندن کی ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد ان کی رہائش گاہ لیجانے تک ان کے ساتھ تھے جو پارک لین میں واقع ہے۔ قلب کی اوپن سرجری کو ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا ہے۔ 66 سالہ پی ایم ایل (این) قائد 22 مئی کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں وہ اپنے قلب کے تعلق سے پیدا ہوئی پیچیدگی کا چیک اپ کروانا چاہتے تھے اور ڈاکٹرس نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا تھا۔ اس موقع پر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے اور کیپشن  اس طرح ہے۔ ’’دیکھو دیکھو کون آیا‘‘۔ تصویر میں نواز شریف کو ہاسپٹل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اندرون پانچ سال نواز شریف کے قلب کی پیچیدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ صدر روس ولادیمیر پیوٹن اور صدر افغانستان اشرف غنی نے نواز شریف کو عاجلانہ صحتیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا۔ تاہم نواز شریف نے اپنی سرجری سے قبل صرف وزیراعظم ہند نریندر مودی سے فون پر بات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT