Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / قلت آب دور کرنے480 کروڑ روپئے کی منظوری

قلت آب دور کرنے480 کروڑ روپئے کی منظوری

میدک۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک اندول نارائن کھیڑ میں قلت آب پر قابو پانے کیلئے واٹرگرڈ اسکیم کے تح 480 کروڑ روپئے کے منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ شریمتی پدما بلدیہ میدک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سنگور پراجکٹ میں و

میدک۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک اندول نارائن کھیڑ میں قلت آب پر قابو پانے کیلئے واٹرگرڈ اسکیم کے تح 480 کروڑ روپئے کے منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ شریمتی پدما بلدیہ میدک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سنگور پراجکٹ میں واٹر گرڈ اسکیم کے تحت ’’ ان ٹیک ویلس ‘‘ کی کھدوائی کی گئی ہے جس کیلئے 140 کروڑ کی لاگت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدک ‘ اندول ‘ نارائن کھیڑ میں واٹر گرڈ اسکیم کی منظوری آئی ٹی وزیر کے ٹی آر کی دلچسپی سے منظوری ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس خصوصی میں کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ’’ اوورہیڈ واٹر ٹینکس ‘‘ پائپ لائنوں کی تنیصب کیلئے علحدہ طور پر 700 کروڑ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر منڈل میں بھی پائپ لائنوں کی تنصیب کیلئے 10کروڑ روپئے منظور ہوئے ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ شہر میدک میں جدید پائپ لائنوں کی تنصیب کیلئے 40کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ علاوہ ازیں ڈسٹریبیوشن پائپ لائنوں کی تنصیب کیلئے سی آر ایف فنڈ کے ذریعہ 2کرور روپئے منظور ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر سے قبل پائپ لائنوں کی تنصیب کردی جائے گی ۔ اس موقع پر آر ڈی او ایم ناگیش ‘ کمشنر بلدیہ ایم وینکٹیشم ‘ چیرمین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT