Wednesday , December 12 2018

قلعہ گولکنڈہ عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات : وزیرسیاحت تلنگانہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر سیاحت ایس چندولال نے بتایا کہ حکومت قلعہ گولکنڈہ کی ترقی اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے رکن این وی ایس ایس پربھاکر کے سوال پر وزیر سیاحت نے کہا کہ گولکنڈہ قلعہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا حکومت ہند کے تحت 15 اگست 2014 ء کے بعد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر سیاحت ایس چندولال نے بتایا کہ حکومت قلعہ گولکنڈہ کی ترقی اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے رکن این وی ایس ایس پربھاکر کے سوال پر وزیر سیاحت نے کہا کہ گولکنڈہ قلعہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا حکومت ہند کے تحت 15 اگست 2014 ء کے بعد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے اس تاریخی قلعہ کے تحفظ کیلئے 65.90 لاکھ روپئے کے صرفہ سے مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ ریاستی حکومت نے گولکنڈہ قلعہ میں ساؤنڈ اینڈ لائیٹ شو کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے مختص کئے۔ وزیر سیاحت کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے گولکنڈہ قلعہ کے اطراف 14 سلم بستیوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے کے صرفہ سے 13 ترقیاتی کام شروع کئے ہیں۔ قلعہ کے اطراف غیر مجاز تعمیرات کو روکنے کیلئے 113 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT