Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / قلعہ گولکنڈہ پر آج جشن آزادی تقاریب

قلعہ گولکنڈہ پر آج جشن آزادی تقاریب

3000سے زائد سیکورٹی عملہ تعینات ‘ اطراف و اکناف ٹریفک تحدیدات ‘ کے سی آر پرچم کشائی انجام دیں گے
حیدرآباد14 اگسٹ (سیاست نیوز) یوم جشن آزادی کی تقریب جو قلعہ گولکنڈہ میں منعقد کی جارہی ہے کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے وسیع ترین انتظامات کئے ہیں اور قلعہ کے اطراف و اکناف علاقوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ریاپڈ ایکشن فورس، گرے ہاؤنڈس اور دیگر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً تین ہزار پولیس عہدیداروں کو جشن یوم آزادی کے موقع پر ڈیوٹی پر متعین کیا جارہا ہے ۔قلعہ گولکنڈہ کے اطراف نقائص سے پاک سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی اِن انتظامات کی راست نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس نے اِس موقع پر ٹریفک تحدیدات بھی عائد کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جو تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں 15 اگسٹ کے موقع پر پرچم کشائی کریں گے اور اس موقع پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ قلعہ گولکنڈہ پر 15 ا گسٹ کو یوم آزادی تقریب اور پریڈ کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ رام دیو گوڑہ قلعہ گولکنڈہ سڑک صبح 7 تا12 بجے دن عام گاڑیوں کیلئے بند رہے گی۔ صرف پارکنگ اسٹیکرس اے ، بی ، سی کے ساتھ رام دیو گوڑہ سے قلعہ گولکنڈہ میں داخلہ صبح 7:30 تا 10 بجے دن ’’ ون وے ‘‘ ہوگا ۔ سکندرآباد، بنجارہ ہلز، مانصاحب ٹینک، مہدی پٹنم کی طرف سے اے ، بی اور سی کار پاسیس کے ساتھ گاڑیوں میں آنے والے تمام مدعوئین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ براہ ریتی باؤلی جنکشن، نانل نگر جنکشن سے بائیں طرف سے بالیکا بھون، آندھرا فلور ملز، فلائی اوور لنگر حوض، ٹیپو خان پل برج، رام دیو گوڑہ، رائٹ ٹرن لے کر مکائی دروازہ اور قلعہ گولکنڈہ کی طرف جائیں اور گاڑی سے اُترنے کے پوائنٹس پر گاڑی سے اُترنے کے بعد A کار پاس ہولڈرس کو ان کی گاڑیوں کو قلعہ گولکنڈہ کے سامنے مین روڈ پر پارک کرنا ہوگا۔ یعنی فتح دروازہ روڈ کی طرف کار پاس ہولڈرس کو قلعہ کی گیٹ کے قریب ( یوسفین ہوٹل کے سامنے ) اُتر کر ان کی گاڑیوں کو B کار پارکنگ کے مقام بس اسٹاپ گولکنڈہ پر پارکنگ کے لئے بھیجنا ہوگا ۔ C کار پاس ہولڈرس سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ قلعہ کی گیٹ کے قریب ( یوسفین ہوٹل کے سامنے ) گاڑی سے اُتر جائیں اور ان کی گاڑیوں کو C کار پارکنگ مقام، ہاکی گراؤنڈ روبرو گولکنڈہ پی ایس روانہ کریں۔ ڈی ‘ ای اور ایف کار پاس کے ساتھ گاڑی میں آنے والوں کو رام دیوگوڑہ اور مکائی دروازہ سے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT