Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / قلی کا بیٹا آئی پی ایل کے ذریعہ سے کروڑپتی

قلی کا بیٹا آئی پی ایل کے ذریعہ سے کروڑپتی

بنگلور۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ نے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے  کھلاڑی کی زندگی بدل دی۔ 25 سالہ فاسٹ بولر تھنگا راسونٹا راجن کو آئی پی ایل نیلامی میں کنگز الیون پنجاب نے تین کروڑ روپے میں خریدا ہے جس سے وہ راتوں رات امیر ہوگئے ہیں۔ ان کا تعلق  ریاست تامل ناڈو کے انتہائی غریب خاندان سے ہے اور ان کے والد ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کام کرتے ہیں جنہیں روزانہ پانچ سو روپے اجرت ملتی ہے جبکہ ان کی والدہ بھی مقامی بازار میں گوشت فروخت کرتی ہیں تاکہ وہ اولاد کا پیٹ بھر سکیں۔

میسی کا فیصلہ کن گول
بارسلونا ایک اورمایوسی سے محفوظ
میڈرڈ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام )لیونل میسی نے آخری لمحات میں پنالٹی کو کارآمد بناکر بارسلونا کو ایک اور شرمندگی سے بچایا اور مایوس کن ہفتے کا فتح پر اختتام کردیا۔میسی کی اس کاوش کی بدولت بارسلونا نے نچلے درجے کی ٹیم لیگینز کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT