Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / قماربازی کے اڈہ پر دھاوا ایک شخص گرفتار

قماربازی کے اڈہ پر دھاوا ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے بنجارہ ہلز کے ایک پاش اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس مہیندر ساکن چنتل بستی خیریت آباد مائی ہوم ماؤنٹ ویو اپارٹمنٹ واقع بنجارہ ہلز کے فلیٹ نمبر 407 میں قمار بازی کا اڈہ چلا رہا تھا اور وہ اس کیلئے جوارئیوں سے کمیشن حاصل کر رہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے مذکورہ فلیٹ پر دھاوا کرتے ہوئے مہیندر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک لاکھ نقد رقم ، 12 موبائیل اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے بنجارہ ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT