Tuesday , December 11 2018

قماربازی کے اڈے پر دھاوا، 10 گرفتار

حیدرآباد۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) ججس کالونی ونستھلی پورم میں آج سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی) نے قماربازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رہائشی علاقہ میں قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا۔ جی سرینواس قماربازی کا اڈہ چلاتے ہوئے جواریوں سے کمیشن وصول کررہا تھا۔ ایس او ٹی کو اس بات کی اطلاع ملنے پر اس نے وہاں پر دھاوا کیا اور10 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 27 ہزار نقد رقم ، 11 موبائل فونس اور 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT